آصف زرداری کی مفاہمانہ پالیسی کے سبب جمہوری حکومتیں مدت پوری کر رہی ہیں:عزیز الرحمن چن

لاہور(خبرنگار ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی مفاہمت کی سیاست، دانشمندی اور مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں جمہوری حکومتیں اپنی مدت پوری کر رہی ہیں پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے۔ پارلیمانی جمہوریت پاکستان کی سیاست کی اساس ہے۔ پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔ شفاف انتخابات کے انعقاد کے ذریعے ہی لوگوں کا جمہوریت پر یقین مضبوط کیا جاسکتا ہے، جب تک لوگوں کو اپنے مینڈیٹ کے چوری ہونے کا خوف رہے گا تب تک ان کا جمہوریت پر یقین پختہ نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...