اسلام آباد ہائیکورٹ : طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے نہ کرنے کا حکم برقرار

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی روکنے کے معاملے پر آئندہ سماعت پر انکوائری افسر کو طلب کر لیا ۔ عدالت نے پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے نہ کرنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے لیگی دور میں مقرر کئے گئے انکوائری افسر سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کو 29 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ جب سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کی جانب سے ادریس اشرف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے مقرر کئے گئے۔ انکوائری افسر کی انکوائری کو کالعدم قرار دیا جائے اور طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنے سے روکا جائے۔ بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر انکوائری افسر کو طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 29 اگست تک کے لئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...