مضاربہ سکینڈ ل، مجرم عبید اﷲ کو 7 سال قید 38 کروڑ جرمانہ

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل کے تیسرے ریفرنس کا فیصلہ سنا تے ہوئے مجرم عبیداللہ کو سات سال قید اور 38کروڑ جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج ملک ارشد نے مضاربہ سکینڈل کا فیصلہ سنایا جس کے مطابق ملزم عبیداللہ پر عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کا جرم ثابت ہو گیاہے جس کے باعث انہیں سات سال قید اور 38 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پرمزید چھ سال قید کاٹنا ہو گی۔ واضح رہے کہ نیب نے عبیداللہ کو مضاربہ سکینڈل کیس میں گرفتار کیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن