راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت 13اگست تک ملتوی کردی .جمعہ کو سماعت شروع ہوئی تو ملزم تاجی کھوکھر کو ایمبولینس پر جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کی حاضری لگائی اور حتمی بحث کیلئے سماعت ملتوی کردی ہے آئندہ سماعت پر معروف قانون دان الیاس صدیقی ایڈووکیٹ ملزمان کی طرف سے حتمی بحث کریں گے۔