عیدالضحیٰ کے موقع پر قربانی کی آلائشیں اٹھانے کیلئے کرایہ پر مشینری حاصل کر نے کی منظوری

Aug 11, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے کینٹ کے مختلف علاقوںسے عیدالضحیٰ کے موقع پر قربانی کی آلائشیں اٹھانے کیلئے کرایہ پر مشینری حاصل کر نے کی منظوری سمیت ،واٹر سپلائی کے مختلف منصوبوں کی منظو ری دے دی۔ مال روڈ ،پشاور روڈ،پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے علاوہ کینٹ کے مختلف سڑکوں پر ڈیجیٹل سکرین کے حقوق کے ٹھیکہ جات کے قواعدو ضوابط کی بھی منظوری دے دی۔ کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کا ماہانہ اجلاس جمعہ کو بریگیڈیئر شہزا د تنو یر (پریزیڈنٹ کنٹو نمنٹ بورڈ ) کے زیر صدارت منعقدہوا اجلاس میںکنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسرسبطین رضا ، وا ئس پریذ یڈنٹ کنٹو نمنٹ بو رڈ ملک منیر احمد اور نا مز دومنتخب ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جن دیگر اہم معا ملات پر غور ہوا ان میںپاکستان کنٹونمنٹس اکائونٹس کوڈ 1955کے رول 90کے تحت راولپنڈی کینٹ بورڈ کے حسابات کے ساتھآمدن /اخراجات نوٹ کرنے کی منظوری،کنٹو نمنٹ بورڈ ملازمین کے ذاتی اور ان کے اہلخانہ کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات ،کنٹو نمنٹ جنرل ہسپتال کیلئے میڈیکل گیسیس ،ایکسرے ویسٹ واٹر کے ریٹس ،سی بی ملازمین کیلئے اور ر ٹائم ،سی بی سکولوں کیلئے 10 عدد سکیورٹی گارڈ ز ،سی بی تعلیمی اداروں کے ملازمین کیلئے موٹر سائیکل ،مال روڈ ،پشاور روڈ،پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب،کینٹ کی مختلف سڑکوں پر ڈیجیٹل سکرین کے حقوق کے ٹھیکہ قواعدو ضوابط،الیکٹرو میڈیکل آلات کی خرید اری کے حوالے سے Evaluation رپورٹ اور شکایات کمیٹی کی تشکیل ،کینٹ کے مختلف علاقوں عیدالضحیٰ سے قربانی کی آلائشیں اٹھانے کیلئے کرایہ پر مشینری حاصل کر نے کی منظوری،کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین کے ذاتی اور ان کے اہلخانہ کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات، واٹر سپلائی کے مختلف کاموںسمیت کینٹ میں مختلف کاموں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کینٹ بورڈ کے واجبات ہائوس ٹیکس / واٹر چارجز کی وصولی و بقایا جات کی تفصیل بھی نوٹ کی گئی۔

مزیدخبریں