راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان احمد شیخ نے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا کے بعد عدالت کے باہر توڑ پھوڑ کرنے کے مقدمہ میںسابق ایم پی اے ضیا اللہ شاہ، حماد عباسی اورفیضان شاہ سمیت 4ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اگست تک مزید توسیع کر دی . ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ انھوں نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔