قومی ہاکی ٹیم ایشئن گیمز میں شرکت کے لئے جکارتہ روانہ

ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہو گئی، ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ممکنہ فائنل میچ روایتی حریف بھارت یا کوریا سے ہو گا۔ایشئن گیمز میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم اور آفیشلز جکارتہ روانہ ہو گئے۔ قومی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ جکارتہ روانگی سے قبل کراچی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرقومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینئر نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کےلیے پوری محنت کی ہے اور ٹیم کی کوشش ہو گی کہ وہ اس ٹورنا منٹ میں اپنا بیسٹ دے سکیں۔اسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم نے گزشتہ چھ ماہ سے اس ٹورنامنٹ کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا اور کوشش ہو گی کہ جشن آزادی پر یہ ٹورنامنٹ جیت کر پاکستانی قوم کو تحفہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ تیاری بہت اچھی ہے اور ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کریگی۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ بیس اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ممکنہ طور پر سیمی فائنل میچ روایتی حریف بھارت یا کوریا سے ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن