بی جے پی رہنما ارون جیٹلی کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

نئی دہلی(انٹرنیشنل نیوز)بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو طبیعت میں ناسازی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وفاقی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو طبیعت خراب ہونے کے بعد فوراً آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ان کو سینے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن