اسرائیل آبنائے ہرمز میں امریکہ کا اتحادی بننے سے باز رہے، ایران کی دھمکی

Aug 11, 2019

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران نے اسرائیل کوآبنائے ہرمز میں امریکی مشن کا حصہ بننے سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ملکی سلامتی پر سودے بازی کی جائے گی اور نہ کسی کو رعایت دی جائے گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آبناے ہرمز سے تیل کی بلاتعطل اور محفوظ سپلائی کے لیے امریکا کی سربراہی میں ایک عالمی اتحاد تشکیل دیا جارہا ہے جس میں شمولیت کے لیے مبینہ طور پر اسرائیل نے بھی ہامی بھرلی ہے تاہم اسرائیل نے سرکاری سطح پر اس بات کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

مزیدخبریں