نسل نو کو قیام پاکستان کے اسباب‘ مشاہیر سے آگاہ کیا جائے:ڈاکٹر رفیق احمد

لاہور(نیوزرپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میںتعلیمی اداروں کے طلباوطالبات کے مابین انعامی مقابلہ مصوری بعنوان ’’قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پورٹریٹ کے ساتھ پاکستان کا پرچم یا پاکستان کا نقشہ‘‘ ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور وائس چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ تحریک پاکستان کے دوران مسلمانان برصغیر تمام اختلافات بھلا کر قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں متحد ہو گئے اور اس اتحاد کی برکت سے ہمیں آزادی کی نعمت نصیب ہوئی۔ مسعود احمد پوری نے کہا آزادی اللہ تعالیٰ کی ایسی عظیم نعمت ہے جس پر اس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض نوشی اعجاز اور افشاں اعجاز نے انجام دیے۔ منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںایم عبداللہ اورنگ زیب نے اول‘ ہانیہ طارقنے دوم اور حدیقہ یوسف نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ عطیۃ الوکیل، عیشہ سرفراز، عشال زاہد، محمد ابوبکر نواز ، عشاء رحمن اور ابوبکر قدیر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن