جیل حکام نے نیئربخاری اوردیگررہنماؤں کوفریال تالپورکی عیادت سے روک دیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کا پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ممبر صوبائی اسمبلی سندھ محترمہ فریال تالپور سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر نیب اور جیل حکام کے خلاف سخت احتجاج۔ نیر بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریض کے علاج اورصحت کی معلومات حاصل کرنا بنیادی حق ہے۔محترمہ فریال تالپور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن پارٹی کی مرکزی راہنما اور ممبر سندھ اسمبلی ہیں پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے محترمہ فریال.تالپور صاحبہ سے ملاقات کرکے ان کے علاج معالجے اور صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا چاہتا تھا۔نیر بخاری نے حکمرانوں کو انتباہ کیا ہے کہ انسانیت سے گری حرکات سے باز رہیں اور اخلاقی پستی کی انتہا کو نہ چھوئیں۔تمام عملے کو کمرے تک محدود کرنا مناسب نہیں، فریال تالپور اس وقت زیر علاج ہیں، ان کے ساتھ قیدیوں جیسا سلوک نہیں رکھا جا سکتا، نیر بخاری نے کہا کہ جھوٹی انا کے اسیرحکمرانوں کا سیاسی مخالفین کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ خود حکمرانوں کے لئے شدید مشکلات کا سبب بنے گا نیر بخاری نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن حکمرانوں کا طرز حکمرانی ریکارڈ کا حصہ بن جاتا ہے نیر بخاری نے کہا کہ حکمران عارضی اختیار کے گھمنڈ میں اخلاقیات نہ بھولیں ورنہ آنے والے کل کوئی چیخیں سننے والا بھی نہیں ہوگا

ای پیپر دی نیشن