لاہور(وقائع نگار خصوصی) بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ کے ادارے ہیومن رائٹس کمیشن کو خط لکھ دیا گیا۔ رانا سکندر ایڈووکیٹ نے کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے مستقل ممبران کو بھی خط لکھ دیا۔