کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں، سفارتی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں: ملیحہ لودھی

اسلام آباد (این این آئی/ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان پاکستانی مؤقف کی تائید ہے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات پر بین الاقوامی براداری کو بھی تشویش ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی ادارے کے چارٹر کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی رکن ممالک کو بھی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کررہے ہیں، سفارتی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں اور کئی ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔برطانوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان امن ، بھارت بدامنی اور کشیدگی کو فروغ دے رہا ہے۔ مظالم پر اب خاموش نہیں رہ سکتے۔ انسانی حقوق پر لیکچر دینے والوں کوکشمیری عوام کی بھی پرواہ ہونی چاہیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی موجودہ صورتحال کا معاملہ سلامتی کونسل میں لیکر جائے گا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سفارتی رابطے تیز کر دیئے ہیں۔ سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان سے رابطہ کیا ہے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اسلامی ممالک سے رابطے کئے پاکستان سفارتی رابطوں سے مسئلے کا چاہتا ہے، کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں۔

ای پیپر دی نیشن