اسلام آباد: (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہداء کی قربانیوں کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات اور سپاہی غلام رضا کے اہلخانہ سے ملاقات کی اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہیروز کو یاد رکھنا مسلح افواج اور قوم دونوں کے دلوں کو گرمانے کا ذریعہ ہے۔ مادر وطن کے دفاع کیلیء زندگی قربان کرنا سب سے بڑی قربانی ہے شہدا کے اہلخانہ کا احسان کبھی نہیں اتار سکتے شہدا کے اہلخانہ سے رابطہ میں رہنا اور فلاح کیلئے کام کرنا ہماری ذمے داری ہے۔