علی لاریجانی سے رابطہ، آئندہ سپیکرز کانفرنس میں کشمیر کو ایجنڈا میں رکھا جائے، اسد قیصر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایران کی مجلس اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو آئندہ ہونے والی سپیکر کانفرنس کے ایجنڈے میں رکھا جائے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے علی لاریجانی کو آگاہ کیا بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرام کر رکھا ہے کشمیر میں لاکھوں بے گناہوں کو قتل کیا گیا پیلٹ گنز کے ذریعے نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا گیا۔ ایران اور کشمیر کے صدیوں پر محیط ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں۔ ایرانی قیادت نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی توقع ہے۔ ایران عالمی سطح پر بھرپور کردار ادا کرے گا سپیکر ایران علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان ایران کا ……… برادر ملک ہے مشکل اور مظلومیت کی اس گھڑی میں ایران کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا ایران کشمیر کے معاملے پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل فوجی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے متعلق واضح موقف رہا ہے ایران کشمیر کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مصالحتی کردار تیار ہے۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی فورمز پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...