نواز شریف کو ائرکنڈیشنر، مشقتی اور دیگر سہولتیں میسر ہیں، پنجاب حکومت، شہباز کے خط کا جواب

لاہور(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے نوازشریف کو جیل میں دی گئی سہولتوں سے متعلق شہبازشریف کے خط کا جواب د یتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو جیل میں ائیرکنڈیشن، ہیٹر اور مشقتی سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں۔شہباز شریف نے چیف سیکریٹری کے نام خط میں نواز شریف کو جیل میں فراہم کی گئی سہولتوں سے متعلق وضاحت مانگی تھی جس کے بعد چیف سیکریٹری نے خط محکمہ داخلہ کو ضروری کارروائی کے لیے بھجوا دیا تھا۔ صوبائی حکومت نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ائیرکنڈیشنر اور دیگر سہولتیں دی جارہی ہیں، ان کو جیل میں ہیٹر، ٹی وی، ٹیبل کرسی اور مشقتی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کی صحت کو ڈاکٹر اور دیگر طبی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں، ان کو گھر سے کھانا منگوانے اور اہل خانہ سے ملاقات کی بھی اجازت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...