لندن(کے پی آئی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرکے بڑا خطرناک راستہ اختیار کیا ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں محمد نفیس ذکریا نے بھارتی حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور سخت متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انتہائی خطرناک راستہ چن لیا ہے۔ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب اس معاملے کو دوستانہ طریقے سے حل کیا جاسکتا تھا۔