کراچی (نوائے وقت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے صوبائی ڈزاسٹر مئنیجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ سیلابی الرٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جولائی، اگست میں سیلابی کیفیت سے کینالز کی سطح بلند ہوجاتی ہے کینالوں کی عدم صفائی اور پشتوں کی خستہ صورتحال سندھ میں تباہی کا باعث بن سکتی ہے سندھ حکومت کے انتظامات محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں سیلاب کی صورتحال پر سندھ حکومت کے اعداد و شمار غلط بیانی پر مبنی ہیں کچے کے علاقوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کوئی پلاننگ نہیں سکھر سے میرپورخاص بدین تک لوگ خطرے میں آچکے ہیں قبل از وقت اطلاع ملنے کے باوجود شہری اور دیہی علاقوں میں انتظامات انتہائی ناقص ہیں صوبے بھر کی عوام سندھ حکومت کی مہربانی سے ایک بار پہر تکلیف کا شکار رہے گی کھدائی کے نام پر ایریگیشن ڈپارٹمنٹ نے اربوں روپے صاف کرلیے سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو ڈبونے کی ٹھان لی ہے جیالوں کا لشکر حکومت نہیں چلاسکتا تو سندھ حکومت این جی او کے حوالے کردی جائے پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے باوجود حکومت نے کوئی انتظامات نہیں کیے۔
سندھ حکومت صرف فوٹوسیشن تک محدودہے ،جمال صدیقی
Aug 11, 2019