مظفرآباد(آئی این پی ) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بین الاقوامی برادری کی بے حسی کا نتیجہ ہے ۔اپنے ایک بیان میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم نے جنوبی ایشیا کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کے خلاف جلد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کریں گے جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ خطہ میں جنگ کے منڈلاتے خطرات کو ٹالنے اور امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔سردار مسعد خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بین الاقوامی برادری کی بے حسی کا نتیجہ ہے جس بے حسی نے بھارت کو بے گناہ انسانوں پر مظالم ڈہانے کے لیے حوصلہ دیا ہے۔
بھارتی مظالم کے خلاف سلامتی کونسل جائیںگے: صدر آزادکشمیر
Aug 11, 2019