برطانوی اورآسٹریلیا کے ہائی کمشنر زکی عیدالاضحیٰ پر پاکستانیوں کو مبارک باد

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کے ساتھ کھڑے ہو کر پاکستانی قوم کو اردو زبان میں عید مبارک کا پیغام دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ تھامس ڈریو نے کہا کہ اسلام علیکم میں آج مویشی منڈی میں آیا ہوں پاکستان سمیت برطانیہ اور دنیا بھر میں مسلمان عیدالضحیٰ کی تیاری کررہے ہیں میری طرف سے مسلمانوں اور پاکستانیوں کو عید مبارک ،پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفرے شانے عیدالضحیٰ کے موقع پر پاکستانیوں کو مبارک باد دی ہے۔ پاکستان میں آسٹریلیوی ہائی کمشنر کی طرف سے جاری کئے گئے اعلان کے مطابق آسٹریلیوی ہائی کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالضحیٰ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں کو دوستی کے بندھن کی یاد دلاتی ہے۔ آسٹریلیا میں پاکستانی ساٹھ ہزار پاکستان آباد ہیں جبکہ تیرہ ہزار سے زیادہ پاکستانی آسٹریلیا میں زیر تعلیم ہیں۔ یہ سب آسٹریلیوی کیمونٹی کا حصہ ہیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیانی دوستی اور تعاون کی بنیاد یہی لوگ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن