میرے کیخلاف500 ارب کے اثاثوں کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے اپنے خلاف ذرائع کے حوالے سے ہونے والے پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے 500 ارب روپے کے اثاثوں کا دعوی مضحکہ خیز ہے۔ میری کریڈیبلٹی اور خدمات کی گواہی ساری پارلیمنٹ اور سارا حلقہ دیتا ہے۔ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کی بدولت 32 سال سے بھاری اکثریت سے جیت رہا ہوں۔32 سالوں سے ہمیشہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوا، نیب ذرائع سے کیئے جانے والے پراپیگنڈے کی کوئی کل سیدھی نہیںجھوٹے پراپیگنڈے میں ملوث تمام عناصر کو چیلنج کرتا ہوں سامنے آ کر بات کریں۔ میڈیا ایسے ہوائی الزامات چلا کر اپوزیشن سیاستدانوں کے خلاف انتقامی مہم کا حصہ نہ بنے۔کہتے ہیں میرے 103 اکاونٹس میں ٹرانزیکشنز ہورہی ہے۔میرے ایسے تین اکاونٹس بھی لے آئیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔نہ کوئی ثبوت، نہ تفصیل، یہ کیسے نیب ذرائع ہیں جو بس صرف الزام لگانا جانتے ہیں۔ اگر جینوئن انکوائری ہوئی تو جھوٹے الزامات کی حقیقت سامنے آ جائے گی۔ کبھی ایسے الزامات کو سنجیدہ نہیں لیا مگر شخصیت کو داغدار کرنے کی کوشش قبول نہیں کروں گا۔ اپنے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کروں گا۔عمران حکومت کب تک جھوٹ پر سیاست کرے گی۔ انشاء اللہ ہر چیلنج کو قبول کیا، عمران خان کی انتقامی سیاست کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اپوزیشن سیاست دانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے پاکستان کو تباہی کے راستے پر ڈال دیا گیا ہیحکمرانوں سے کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں، وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔آپ آج جو بو رہے ہو وہ صرف آنے والی نسلیں ہی نہیں آپ کو خود بھی کاٹنا پڑے گا۔پاکستان کو اتنی تیز رفتاری سے تباہی کی جانب دھکیلا جا رہا جو کبھی مارشل لائ￿ دور میں بھی نہیں ہوا۔اس وقت کشمیر کی سنگین صورتحال قومی یکجہتی کی متقاضی ہے ،ملک کی بقا و سلامتی کو اپنی ذات اور سیاسی انتقام کی نذر نہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن