پاکستان کی موثر حکمت عملی، چین کے ردعمل پر بھارت کی دوڑیں لگ گئیں، وزیر خارجہ جے شنکرہنگامی دورے پر چین پہنچ گئے

Aug 11, 2019 | 20:21

ویب ڈیسک

 پاکستان کی موثر حکمت عملی، چین کے ردعمل پر بھارت کی دوڑیں لگ گئیں، وزیر خارجہ جے شنکر چین پہنچ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر چین کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر بھارت کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انڈین وزیر خارجہ جے شنکر ہنگامی دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

 خیال رہے کہ چین نے پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے معاملہ پر چین کو وضاحتیں دیں گے۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر اور لداخ پر دنیا کو جواب دینا ہوگا۔

مزیدخبریں