چشمہ (نمائندہ نوائے وقت) چشمہ پولیس نے انسانی سمگلنگ کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنا دی۔ تھانہ کندیاں پولیس نے چیک پوسٹ کچہ پکہ موڑ پر دوران چیکنگ سرگودھا سے کوئٹہ جانے والی بس کو مشکوک جان کر چیک کیا اور 11 لڑکے جنکی عمریں 19 سے 26 سال ہیں کو برآمد کیا۔ لڑکوں کو انسانی سمگلنگ کا ایک گروہ براستہ کوئٹہ سے ایران اور ترکی میں سمگل کر رہا تھا۔ 6 لڑکوں کا تعلق ضلع گجرات اور 5 کا گوجرانوالہ سے ہیں۔ پولیس نے بس کنڈکٹر کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔ کیس کا تعلق انسانی سمگلنگ سے ہے۔ اس لئے تمام لڑکے FIA کے حوالے کیے جائیں گے۔