فرینڈلی اپوزیشن نہیں‘ اے پی سی کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلے گی: شاہد خاقان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن پارلیمان میں عوامی مسائل اجاگر کرتی ہے۔ ہم فرینڈلی اپوزیشن نہیں ہیں۔ کسی غیر آئینی کام میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ پہلی حکومت ہے جو پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیتی۔ اے پی سی کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلے گی۔ وزیراعظم کو جھوٹ نہیں بولنا چاہئے۔ وزیراعظم اور وزراء جھوٹ بولتے ہیں۔ عوام حکومت سے مایوس ہو چکی ہے۔ حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے۔ وزیراعظم جیسی باتیں تو معمولی سیاستدان بھی نہیں کرتا۔ این آر او کیا ہوتا ہے وزیراعظم بتا دیں؟

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...