منسک(انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس میں ہونے والے متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ سرگرم گروپ ’ اسپرنگ 96‘ نے اعلان کیا کہ متاثرہ شخص پولیس وین سے کچلا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہنگاموں کے بعدتین سو سے زیادہ گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ ہزاروں لوگوں نے آمرانہ حکمران اور سربراہ ریاست و مملکت اللیگزینڈر لوکاشینکو کی فتح کے خلاف احتجاج کیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق انہیں 80.2 فیصد ووٹ ملے۔ کہا جاتا ہے کہ اپوزیشن کی امیدوارسویٹلانہ ٹیچانووسکایا کو صرف 9.9 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ واضح رہے کہ اس الیکشن میں بین الاقوامی مبصرین کو نگرانی کی اجازت نہیں تھی۔ دریں اثناء یورپی یونین کونسل کے صدر شارلس مشال نے بیلاروس میں صدارتی انتخابات کے بعد سکیورٹی فورسز کی جارحانہ مداخلت کی شدید مذمت کی ہے۔
بیلا روس: متنازعہ صدارتی الیکشن کے بعد ہنگامے‘ ایک ہلاک‘ 300گرفتار
Aug 11, 2020