راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)حکومت کی جانب سے10 اگست سے تمام مارکیٹیں ، بازار ، شاپنگ مال ، ریسٹورنٹ، کیفے ٹیریاسمیت دیگر کاروبار کھولنے کی اجازت کے بعد پیر کے روز بازاروں کی رونقیں لوٹ آئیں کرونا وائرس کے ایس او پیز بھی دھرے کے دھرے رہ گئے مارکیٹوں بازاروں اور ریستورانوں میں نہ صرف لوگ مصافحہ کرتے رہے بلکہ آپس میں گلے مل کر بھی کرونا کے گزر جانے پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے ہیں خواتین ، بچوں ، مردوں ، بزرگوں کی بڑی تعداد بھی مارکیٹوں میں خریداری کیلئے آئی ریسٹورنٹ کھلے تو شہری کھانا کھانے ان میں بھی پہنچے اور عرصہ بعد ہوٹل کے ویٹرز بھی متحرک نظر آئے فیس ماسک ، سینی ٹائزر کا استعمال تو دور کی بات شہریوں نے سماجی فاصلوں تک بھلا دئے اور مصافحہ اور معانقہ کرتے رہے صدر راولپنڈی میں بینک روڈ ، کشمیر روڈ ، آدمجی روڈ ، چھوٹا بازار ، کینٹ کے علاقوں ٹنچ بھاٹہ ، لالکڑتی ، چکلالہ سلیم تھری شہرمیں راجہ بازار ، مری روڈ ، بنی ،باڑہ مارکیٹ ، امپیریل مارکیٹ، کالج روڈ، صرافہ بازار ، سید پور روڈ ، کمرشل مارکیٹ ، شمس آباد ، ڈبل روڈ سمیت تمام مارکیٹوں میں شدید رش رہا خریداروں کے مارکیٹوں ، بازاروں میں امڈ آنے سے گاڑیوں کا شدید رش ہوگیا جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات درپیش رہیں۔
مارکیٹیں شاپنگ مالز ریسٹورینٹس کھلنے سے بازاروں کی رونقیں لوٹ آیں
Aug 11, 2020