کراچی(کامرس ڈیسک) انڈس اسپتال نے مریضوں کو جدید ترین اور بہتر علاج و معالجے کی خدمات کی فراہمی میں آسانی کے لئے اوریکل فیوژن کلا?ڈ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) کا انتخاب کیا ہے جس سے اسپتال کی کارکردگی و دیگر امور جیسے پراکیورمنٹ، مینجمنٹ، سپلائی انوینٹری کو آسان اور باسہولت بنانے میں مدد ملی ہے۔اسی طرح مالیاتی امور کو بہتر بنانے میں بھی آسانی ہوئی ہے۔انڈس اسپتال کو اپنے امور کو جدید، بہتر، جامع اور باسہولت بنانے کے ساتھ مختلف خدمات آسانی سے فراہم کرنے کے لیے موثر ہیلتھ کیئر سسٹم کی ضرورت تھی۔ اس سسٹم سے نہ صرف اسپتال کے امور کو جدید اور خودکار بنانا مقصود تھا بلکہ ضروریات کے مطابق امور کو موافق اور باسہولت بنانا تھا تاکہ جدید ہیلتھ کیئر معیارات پر عمل کیا جاسکے۔ حالیہ طبی ہنگامی حالات میں اسپتال کی خدمات پیش پیش رہی ہیں اور حکومت کی مدد کرتے ہوئے مریضوں کی تشخیص اور ان کا علاج کیا گیا ہے۔ اسپتال کو انوینٹری اور مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ مالیاتی امور میں کارکردگی کو مزید بڑھانے کے لیے ایسے سسٹم کی ضرورت تھی۔اسپتال میں اب اوریکل کلاؤڈ موڈرن موبائل یو زر انٹر فیس اور مشین لرننگ، بزنس انٹیلی جنس جیسی صلاحیتوں کو استعمال میں لایا گیا ہے جس سے اسپتال کے فنانس اور انوینٹری مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنایا گیا ہے اور سپلائیر کے لیے روایتی انوائسزکی ضرورت ختم ہوگئی ہے۔ اس سے فوری طور پر انوینٹری، میڈیکل اور نان میڈیکل سپلائیز اور دیگر طبی سامان کے حوالے سے فوری معلومات حاصل ہوتی ہیں۔اس طرح بہترین سپلائر کے انتخاب سے اسپتال کے لیے امور طے کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔