سرینا ولیمز رواں ماہ کینٹکی اوپن  ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینگی

 کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز رواں ماہ کینٹکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینگی ۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق سرینا ولیمز رواں ماہ کینٹکی میں ایک نئے ڈبلیو ٹی اے ہارڈ انڈورکورٹ ٹورنامنٹ میں واپسی کریںگی، کینٹکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 10 اگست سے شروع ہوگا جس میں چھ مرتبہ یو ایس اوپن کی فاتح سرینا ولیمز اور 2017ء میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے والی امریکی ٹینس سٹار سلونی سٹیفنز ڈبلیو ٹی اے کھیل دوبارہ شروع ہونے پر میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ڈبلیو ٹی اے ٹور ایونٹس رواں 3 اگست سے دوبارہ شروع ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن