بیجنگ (اے پی پی) چینی ح حکومت نے اپنے ملک کے بینکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوئفٹ سسٹم سے دور رہیں۔ چین اور امریکا کی بڑھتی ہوئی کشیدگی اور واشنگٹن کی جانب سے ہانگ کانگ کے حکام کے خلاف پابندیوں کے اعلان کے بعد بیجنگ کے حکام نے چینی بینکوں سے کہاہے کہ مالی لین دین کے لیے سوئفٹ سسٹم کے بجائے چینی سسٹم سے استفادہ کریں۔چین کے سینٹرل بینک نے گزشتہ روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ امریکی پابندیوں کے قوانین کی زد میں چین اور ہانگ کانگ کے بینک بھی آسکتے ہیں اور پھر ان بینکوں کے خلاف بھی امریکی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
سوئفٹ سسٹم سے دور رہیں،چینی حکومت کی ملکی بینکوں سے اپیل
Aug 11, 2020