حافظ آباد:ہ شاہ بہلول کا رہائشی نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

حافظ آباد+پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)حافظ آباد کے نواحی گائوں ٹبہ شاہ بہلول کا رہائشی نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹبہ شاہ بہلو ل کا رہائشی نوجوان ایاز خان پل گھبریکہ کے قریب نہرجھنگ برانچ میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے نہارہا تھا کہ اچانک پانی کے زیادہ بہائو کے باعث ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اور مقامی دیہاتیوںکی جانب سے متوفی کی نعش کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے تاحال نعش نہ مل سکی ہے۔جبکہ نہر کے کنارے دیہاتیوںکی کثیر تعداد موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن