منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز کی عدم حاضری   جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع 

Aug 11, 2020

لاہور (نوائے وقت لاہور) احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی ، سماعت کے موقع پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا موقف ہے کہ حمزہ شہباز کو کورونا ایس او پیز کی بناء پر پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے ، جلد ہی دائر کر دیا جائے گا۔ کچھ شریک ملزمان سے تفتیش ابھی جاری ہے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کر دی۔ نیب نے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔ 

مزیدخبریں