سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ کا انتقال‘ گوجرانوالہ میں سپردخاک

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ و سابق صدر پاکستان رفیق تاڑر کی اہلیہ ڈاکٹر عامر رفیق تارڑ کی والدہ، ایم پی اے بلال فاروق تارڑ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن، عطاء تارڑکی دادی، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کی ساس  بیگم رضیہ رفیق تارڑ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کو ایس او پیز کے تحت شادمان  قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف، مریم نواز شریف نے اپنے پیغامات میں بیگم رضیہ رفیق تارڑ کی وفات پر دکھ کا اظہار اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ بزرگ سیاستدان خان غلام دستگیر خان، خرم دستگیر خان، سلمان خالد پومی بٹ ممبران صوبائی اسمبلی عمران خالد، توفیق احمد، نواز چوہان، اقبال گجر اور صدر گکھڑ مسلم لیگ ن میر مظہر بشیر صدر یوتھ ونگ شعیب بٹ نے بھی بیگم رضیہ رفیق تارڑ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...