کاروباری ، سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دیدی ، سماجی فاصلہ یقینی بنانا ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 10 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد  ہلاکتوں کی تعداد 2282 ہوگئی جبکہ 278 افراد کو بھی متاثر کیا ہے جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 124127 ہوگئی۔ یہ بات وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کو وزیر اعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے 10 مزید مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2282 ہوگئی جو شرح اموات 1.8 فیصد ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8397 نمونے لینے پر مزید 278 مریضوں کا پتہ چلا جبکہ تشخیصی شرح 3 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ اب تک پورے سندھ میں 834655 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن سے 124127 کیسز کا پتہ چلا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  مثبت کیسز میں سے 115984 یعنی 93 فیصد مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 243 مریض شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ اس وقت 5861 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 5463 گھروں میں، 6 قرنطینہ مراکز میں اور 392 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 251 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ان میں سے 45 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کے مطابق 278 نئے کیسوں میں سے 93 کا تعلق کراچی سے ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انھوں نے تمام سماجی اور کاروباری سرگرمیوں کو دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دی ہے لیکن ہمیں سماجی دوری کو یقینی بنانا ہے، باہر جاتے وقت ماسک پہننا، کثرت سے ہاتھ دھونا اور مصافحہ کرنے سے گریز کرنا ہے تاکہ CoVID-19 مزید نہ پھیل سکے۔

ای پیپر دی نیشن