ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آگاہی مہم شروع کی جائے:پروفیشنل ریسرچ فورم

لاہور( کامرس رپورٹر)پروفیشنل ریسرچ فورم نے ٹیکسیشن کے نظام میںبہتری اور آمدن میں اضافے کیلئے کامیاب ممالک کی سٹڈی رپورٹ تیارکرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے علمائے کرام سمیت مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کے ذریعے طویل المدت آگاہی مہم کا آغازکیا جائے ، نوٹس کلچرٹیکس آمدن میں اضافے کی بجائے چو ر راستے کھولنے کا سبب ہے اور اس کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کرنے والے اداروں کے افسران اورملازمین فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارپروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے اپنے دفتر میں ٹیکس کے نظام سے متعلق  تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن