گوئٹے مالا میں زراعت کی ترقی اور مویشیوں کی صحت کے شعبوں میں کام کرنے والی فرانسیسی این جی او ایگرونومیز ایت ویٹرینریز سانس فرنٹیئرز ( اے وی ایس ایف) کے ڈائریکٹر بینوئٹ ماریا کو قتل کر دیا گیا۔ وہ دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے 85 کلو میٹر دور سان انٹونیو ایلوٹینانگو نامی گاﺅں میں ایک وین پر سفر کر رہے تھے کو ان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔گوئٹے مالین یونٹ فار دی پروٹیکشن آف ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز کے ٹویٹ کے مطابق واقعہ کے محرکات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا۔ٹویٹ میں اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔گوئٹے مالا میں فرانسیسی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں اس واقعہ پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کے حکام واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔ سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بینوئٹ ماریا 20 سال سے گوئٹے مالا میں مقیم تھے جہاں انہوں نے زراعت کی ترقی اور مویشیوں کی صحت کے شعبہ میں قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔
فرانسیسی این جی او کے سربراہ کو گوئٹے مالا میں قتل کر دیا گیا
Aug 11, 2020 | 12:34