چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے بنگلہ دیش میں انفارمیشن اور کمیونیکشن ٹیکنالوجی ٹیلنٹس کا بڑا پروگرام ”سیڈز فار فیوچر 2020 اِن بنگلہ دیش“شروع کر دیا، اس سالانہ پروگرام کے ذریعے ہواوے بنگلہ دیشی نوجوانوں میں اپنے علم اور مہارتوں منتقل کرے گا۔ہواوے کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی مقصد منتخب افراد کے ذریعے اکیڈمیا اور انڈسٹری نالج کے درمیان خلیج کو پُر کر نا ہے تاکہ نوجوان گلوبل آئی سی ٹی انڈسٹری میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ ہونے کے ساتھ اس شعبے میں اپنی مہارتوں کو بڑھا سکیں۔رواں سال کے پروگرام میں بنگلہ دیش کی اعلی جامعات کے منتخب طالب علم حصہ لیں گے جن کو ہواوے ہیڈ کوارٹر پانچ روزہ کلچرل اینڈ ٹیکنالوجیکل ٹریننگ آن لائن پروگرام کے ذریعے تعلیم دے گا ۔بنگلہ دیشی حکومتی حکام کے مطابق یہ پروگرام ”ویژن آف ڈیجیٹل بنگلہ دیش 2021“کے سرکاری منصوبے کے لیے انتہائی معاون ثابت ہو گا۔ڈھاکہ میں پروگرام کے افتتاح کے موقع پر ہواوے کے سی ای او ژانگ ژہنگجون نے طالب عملوں سے خطاب میں کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے بنگلہ دیش کے نوجوانوں کو چین میں ہواوے یونیورسٹی اور ریسرچ اور ترقیاتی سنٹرز میں پڑھنے کا موقع دیا جاتا ہے تاکہ وہ کلاﺅڈ،آئی اے اور فائیو جی ٹیکنالوجیز جیسی جدید علوم سےعملی طور آگاہی حاصل کر سکیں ۔ہواوے کا یہ پروگرام دنیا کے 126ممالک میں 2008سے جاری ہے جس سے دنیا کی 500جامعات کے 30ہزار سے زیادہ طالب علم مستفید ہو رہے ہیں۔
ہواوے کا بنگلہ دیش میں آئی سی ٹی ٹیلنٹس کا پروگرام ”سیڈز فار فیوچر 2020 اِن بنگلہ دیش“شروع
Aug 11, 2020 | 13:45