لاہور ( سٹاف رپورٹر) وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میںصوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین ،سینیٹر ولید اقبال ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار سوشل جسٹس پیٹر جوذب،رکن قومی کمشن برائے حقوق اطفال ڈاکٹر روبینہ فیروز بھٹی،مسلم لیگ (ق) کے رہنما میاں منیر احمد ،پروفیسر کلیان سنگھ ،علمائے کرام اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ اقلیتوں کا قومی دن دراصل ہم سب کوبانی پاکستان قائد اعظم کی تقریرکی یاد دلاتا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں تمام افراد اپنی عبادت گاہوں میں جانے کے لئے مکمل آزاد ہوں گے، پاکستان کا آئین شہریوں کے بنیادی حقوق کو موثر تحفظ فراہم کر رہا ہے، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے حصول سے لیکر اس کی ترقی و خوشحالی میں مذہبی اقلیتوں کا کردار لازوال رہا ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ قرآن پاک اوردیگر مقدس کتابوں نے محبت، برداشت، سلامتی اور امن کاپیغام دیا ہے، تمام مذاہب کے لوگوں کو مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔پیٹر جیکب نے کہا کہ "ریاست کو ایک کمیونٹی بمقابلہ دوسرے کمیونٹی کے مسئلے کے بجائے جبری تبدیلی کو جرم سمجھنا چاہیے، ہم ان مسائل کو چن نہیں سکتے جو انسانی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیںـ
تمام مذاہب کے لوگوں کو مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیناہوگا: اعجاز عالم
Aug 11, 2021