لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت کیڈٹ کی آپ بیٹی کا کولیات کا اکتیسواں (31 واں) ایڈیشن شائع ہو گیا۔کاکولیات اپنے منفراد انداز تحریر اور باوردی مزاح کے بے ساختہ اظہار کے باعث ادبی اور عسکری حلقوں میں بے پناہ مقبول ہے ۔کاکولیات کا 31 واں ایڈیشن کتاب دوست شخصیت علامہ عبدالستار عاصم صاحب کی نگرانی میں شائع ہوئی ہے ۔