لاہور(کامرس رپورٹر )چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)کے گیٹ وے ، انٹر نیشنل سمارٹ پورٹ سٹی گوادر کے جی ڈی اے سے منظور شدہ سب سے بڑے نجی رہائشی منصوبے ’’گرین پامز ہائوسنگ پراجیکٹ گوادر ‘‘میں منافع بخش سرمایہ کاری کے لیے صارفین کو اُن کے اپنے شہروں میں مواقع مہیا کرنے کے لیے رفیع گروپ کے اسلام آباد اور ملتان میں انتہائی کامیابی سے منعقدہ اوپن ہائوسز کے بعد سیالکوٹ کے شہریوں کے لیے سیالکوٹ اوپن ہائوس کا انعقاد کیا گیا۔ سیالکوٹ میں جاری رہنے والے اس اوپن ہائوس میں رفیع گروپ کے ماہرین نے جدید ترین رہائشی منصوبے گرین پامز گوادر کے متعلق معلومات اور رہنمائی دینے کے ساتھ ساتھ صارفین کو گوادر کی اہمیت اور سی پیک کے پراجیکٹس کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ رفیع گروپ کے فلیگ شپ پراجیکٹ کی اب تک کی ترقیاتی صورتِ حال اور مستقبل کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ گوادر کی جغرافیائی اور کاروباری اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے رفیع گروپ نے مختلف شہروں کے رہائشیوں کو ان کے اپنے شہروں میں سہولیات دینے کے لیے اوپن ہائوسز کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ اسلام آباد اور ملتان میں منعقدہ اوپن ہائوسزکے بعد سیالکوٹ میںبھی صارفین نے بھرپور گرمجوشی دکھائی اور گوادر میں خطیر سرمایہ کاری کی۔
رفیع گروپ کا سیالکوٹ اوپن ہائوس کا انعقاد ،صارفین کی گرمجوشی
Aug 11, 2021