لاہور (خصوصی نامہ نگار )جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان کے بہنوئی منصور احمد کو سپرد خاک کردیاگیا ۔ان کا انتقال راولپنڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں ہوا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ ، اسد اللہ بھٹو ،وقاص جعفری ، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری و دیگر نے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔