لاہور (سپورٹس رپورٹر)شیخ مدثر نے احسن رمضان کو شکست دیکر ٹائٹل سی گولڈ انڈر21 جونیئر نیشنل سنوکر چیمپئن شپ جیت لی ۔فائنل میں 3 کے مقابلے میں 6 فریمز سے کامیابی حاصل کی۔مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن عالمگیر اے شیخ نے انعامات تقسیم کئے۔ مدثر شیخ کو ٹرافی اور 50 ہزار روپے، رنرز اپ احسن رمضان کو ٹرافی اور 25 ہزار روپے، سب سے بڑا 116 کا بریک کھیلنے پر احسن رمضان کو 5000 روپے، انڈر 17 چیمپئن احسن رمضان اور رنرز اپ حمزہ الیاس کو ٹرافیز اور بالترتیب 50 اور 25 ہزار روپے اور ایم بی غوری نے سب سے بڑا 119 کا بریک کھیلنے پر حمزہ الیاس کو 5000 روپے انعام دیا۔
شیخ مدثر نے انڈر21 جونیئر نیشنل سنوکر چیمپئن شپ جیت لی
Aug 11, 2021