قومی کرکٹرز کی گیانا میں پریکٹس ‘ پہلا ٹیسٹ کل سے شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ سکواڈ کو جمیکا میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی،سکواڈ میں شامل تمام ارکان کی گزشتہ روز کی گئی کروناٹیسٹنگ کے نتائج منفی آئے ہیں ،قومی ٹیسٹ سکواڈ کا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا ،اس دوران کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ سیشنز میں شرکت کی ،تمام کھلاڑیوں نے سینٹر اور سائیڈ پچز پر نیٹ پریکٹس کی،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج پری سیریز ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل 12 اگست سے جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں شروع ہوگا۔ دوسرا میچ 20 اگست سے 24 اگست تک کھیلا جانا ہے۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ورلڈکپ سے قبل اپنی فٹنس مزید بہتر بنانیکی کوشش کر رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف دونوں ٹیسٹ میچ بہت اہم ہیں، ویسٹ انڈیز میں پہلی بار کوئی ٹیسٹ میچ کھیلوں گا، ٹی ٹونٹی میں آرام کیا، ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھاؤں گا، ٹیسٹ سیریز کیلئے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں۔ ہمارا ٹیسٹ سکواڈ مضبوط ، تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کررہا ہے، یاسرشاہ، حسن علی کی واپسی سے باؤلنگ یونٹ کمبی نیشن مزید بہتر ہوگیا ۔ مڈل آڈر کا کمبنیشن بھی مضبوط ہے۔

ای پیپر دی نیشن