لاہور (نیٹ نیوز) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتی ہے۔ حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے افغان صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کیوں مدعو نہیں کیا گیا۔ رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کمیٹی کا عید کے بعد اجلاس دوبارہ ہوگا جو منعقد نہیں کیا گیا۔
افغان صورتحال، مشترکہ اجلاس بلاکر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے: رضا ربانی
Aug 11, 2021