ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)چوک سرائے کالابس سٹاپوںکے دونوںاطراف بالخصوص سروس روڈزپرریڑھی بانوںکے بازاراوررکشہ بانو ںکے غیرقانونی اڈوںکے خاتمہ کیلیئے وفاقی وزیر غلام سرورخان کی مقامی انتظامیہ کودی جانے والی سخت ہدایات موثراورکارگرثابت ہوگئیں، مقامی انتظا میہ اوربلدیہ کے افسران جن میںچیف آ فیسرسردارفضل اکرم خان ،او رمقامی پولیس، ٹریفک وارڈنز ،ود یگر عملہ نے چوک سرائے کالاجی ٹی روڈ ،دونوںاطراف بس سٹاپوںوالے حصے اورعام آمد ورفت کیلیئے بنائے گئے سروس روڈکے حصو ںکوتجاوزات سے پاک کرنے کی خصوصی کارروائی کی،جس پرشہر یوں اورتاجروںنے وقتی طورپرسکھ کاسانس لیاہے ،شہریوںنے وفاقی وزیرغلام سرورخان کی سخت ترین ہدایات پران کاشکریہ اداکیا،اوران سے اپیل کی کہ چوک سرائے کالامیںجی ٹی روڈپرہرقسم کے تجاوزات کے خاتمہ کیلیئے جاری کی گئی آپریشن کلین اپ کی مہم کووقتی نہیںبلکہ مستقل بنیادوںپرجاری رکھاجائے تاکہ عوام کوسخت دشواری اورمشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔