شوقیہ سگریٹ نوشی پختہ عادت بننے کے بعد بہت سی بیماریوں کاباعث بنتی ہے

اسلام آباد(نمائند ہ نوائے وقت)قدرت کی جانب سے ایک تندرست و توانا صحت کا ہونا کسی نعمت سے کم نہیں، شوقیہ سیگریٹ نوشی پختہ عادت بننے کے بعد بہت سی بیماریوں کاباعث بنتی ہے،الٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹو پاکستان میں تمباکونوشی کے خاتمے کیلئے کام کرتا ہے۔ اس کا قیام 2018 میں عمل میں آیا۔اے آر آئی کا بنیادی مقصد تمباکونوشی سے متعلق تحقیق اور اس کے خاتمے کیلئے رائے عامہ ہموار کرنا ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ٹھوس اور کارآمد حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ اے آر آئی نے 2019 میں پاکستان الائنس فار نکوٹین اینڈ ہارم ریڈکشن قائم کیا تاکہ تمباکونوشی کے خاتمے میں کارآمد نئی اور متبادل مصنوعات کے حق میں آواز اٹھائی ۔یہ الائنس پاکستان میں تمباکونوشی کے خاتمے کی کوششوں اور اس سلسلے میں ایف سی ٹی سی کے آرٹیکل 14 کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ یہ تمباکو نوشی کے خاتمے کے لیے نئی اور متبادل مصنوعات کے حق میں آواز بلند کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن