کامرہ کینٹ(نامہ نگار)کینٹ بورڈ کامرہ الیکشن2021 کا اہلیان کامرہ خورد نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ، اس حوالہ سے ملک اعجاز مرحوم کے ڈیرے پر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیان کامرہ خورد نے کنٹونمنٹ بورڈ کے ناروا رویے پر احتجاجاً بائیکاٹ کا اعلان کردیا، تقریب میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ جب سے موضع پنڈ سلیمان مکھن کنٹونمنٹ بورڈ میں شامل ہوا ہے تب سے کنٹونمنٹ بورڈ نے اہلیان کامرہ خورد کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہوا ہے اور قریباً پچھلے ڈیڑھ سال سے جو بنیادی انسانی حقوق آئینِ پاکستان نے عوام کو دیئے ہیں ان سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ ہمارے فوتیدگی، پیدائش کے اندراج بند کیئے ہوئے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے مقرر کردہ نکاح خواں بھی کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس نکاح رجسٹر کرانے سے قاصر ہے لہٰذا ہم آنے والے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں۔ اس موقع ملک عثمان ایڈووکیٹ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔