افغان حکومت کو اپنی ناکامیاں تسلیم کرنی چاہئیں: حماد اظہر

Aug 11, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے بعض حلقوں کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے،افغان نیشنل سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر مالی امداد کے باوجود جنگ کے دوران رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالے ہیں، ،افغان حکومت کو اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے بعض حلقوں کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے ۔ کے الیکٹرک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔سی ای او کے الیکٹرک اور چیف ایگزیکٹوپاکستان ایل این جی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی معاہدے کی تقریب میں شرکت کی اور دونوں کمپنیوں کو اہم سنگ میل کے حصول پرمبارکباد دی۔سرکاری ادارے کی جانب سے نجی ادارے کو گیس فراہمی کا پہلا معاہدہ ہے جس کے تحت پاکستان ایل این جی کے الیکٹرک کو 150ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی۔وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ حالیہ معاہدہ کے الیکٹرک کے مستقبل کے حوالے سے درست سمت میں ایک قدم ہے، گیس کی فراہمی سے کے الیکٹرک کے سسٹم میں 900میگاواٹ بجلی داخل ہوگی، جس سے کراچی کی ضروریات پوری ہوں گی۔

مزیدخبریں