قائمہ کمیٹی سیفران کا اجلاس، ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی کاموںکا جائزہ 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور (سیفران) کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین سال میں 57 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں، سابقہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کے ضم شدہ اضلاع میں یہ فنڈز دس سالہ ترقیاتی پروگرام پرتیز تر عملدرآمد پروگرام (اے آئی پی) کے تحت خرچ کیے گئے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت پیر کو منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اے آئی پی پروگرام جو قبائلی دہائی کی حکمت عملی کے تحت تین سالہ پروگرام ہے کے نفاذ کے تیسرے سال میں داخل ہوچکا ہے،  اس پروگرام کے تحت اب تک 24 شعبوں میں 219 سکیموں کو منظوری دی گئی ہے،  اے ڈی پی میں ایم اے 828 سکیموں کو 28 شعبوں میں کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور اب تک 57 ارب روپے کی جاری رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ دس سالہ ترقیاتی منصوبہ مکمل مشاورت کے بعد تشکیل دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن