کراچی(وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری قتل کیس میں پولیس سرجن کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ،پولیس نے کانتا کماری کی موت وجہ دم گھٹنے کو قرار دے دیا ،پولیس رپورٹ میںکہاگیاہے کہ کانتا کماری نے خود کشی نہیں کی اسکا قتل ہوا ہے،چار رکنی میڈیکل بورڈ نے کانتا کماری کی رپورٹ تیار کی ہے ،عدالتی حکم پر کانتا کماری کی قبر کشائی کرکہ پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ہے،عدالت کا آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی،مدعی مقدمہ کاکہناتھاکہ پانچ جون کو کانتا کماری اپنے سسرال میں قتل کی گئی تھی، پولیس کے مطابق عدالتی احکامات ہر کانتا کی قبرکشائی کی گئی تھی، مقتولہ کے شوہر ملزم آنند نے خاموشی سے کانتا کی تدفین کردی تھی، واقعے میں ملوث ملزم آنند کو پہلے گرفتار ہے۔