کراچی(وقائع نگار) انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج نے چھ سالہ بچی ماہم کوزیادتی کے بعد قتل کیس میں پولیس کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ،رپورٹ میںکہاگیاہے کہ ملزم ذاکر عرف انڈولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں اعتراف جرم کرلیا ہے،کیس کے دو چشم دید گواہوں نے عدالت میں اپنا بیان قلم بند کرادیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا،،ملزم ذاکر انڈولہ کو دو اگست کو پولیس نے گرفتار تھا واضح رہے کہ ملزم کے خلاف زمان ٹاون تھانے میں مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم نے 27 جولائی کو چھ سالہ ماہم کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔